19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کورنگی کھال گودام کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
5 years ago
عیدالاضحیٰ
کے روز شہر بھر میں مسلمان سنّتِ ابراہیمی کو ادا کرنے کے لئے اللہ پاک کی رضا کےلئے اپنے پیارے جانوروں کو قربان کرتے ہیں
اور ان کی کھالیں مدرسے، رشتہ داروں، کمیونٹی یا پھر اپنے استعمال میں لاتے ہیں، دعوتِ اسلامی بھی دینِ متین کی خدمت کےلئے
قربانی کی کھالیں جمع کرتی ہے اور باقاعدہ وہ اپنے شعبہ جات کے ذریعے ایک لائحہ
عمل ترتیب دیتی ہے جس کے تحت قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائی دعوتِ
اسلامی کے مختلف گوداموں میں کھال گودام مجلس کے اسلامی بھائیوں کو دیتے ہیں جو
انہیں محفوظ کرتے ہیں۔ اسی حوالے سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس کے رکن شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری، حاجی محمدامین عطاری قافلہ اور ذمہ دار اسلامی بھائی نے کورنگی
کھال گودام مجلس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو قربانی کی
کھالیں محفوظ کرنے اور ان کو حفاظت سے رکھنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ اس موقع پر
کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔